ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ان کا ملک جلد اپنا سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایران جلد سولہ انجنوں والے راکٹ کے ذریعے اپنا سیٹلائٹ روانہ کرے گا۔ جو خلا میں چار سو تیس کلو میٹر دور جاکر کام کرے گا۔ رپورٹ میں اس بات کا تذکرہ نہیں کیا گیا کہ ایرانی سیٹلائٹ کی نوعیت کیا ہوگی ۔ مغربی ماہرین کے مطابق ایرانی سیٹلائٹ کمرشل اور تحقیقاتی نوعیت ہوسکتا ہے جو مواصلات اور موسمیاتی مقاصد کے لئے استعمال ہوگا۔